پاکستان میں کورونا سے مزید 29 اموات، 6047 کیس رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 29 اموات، 6047 کیس رپورٹ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 29 افراد جان سے گئے جبکہ 6047 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس موذی مرض سے نے اب تک 29330 افراد کی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہو گئی ہے۔ صوبہ سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں اس موذی مرض کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 722 ہو چکی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں 4 لاکھ 82 ہزار 316 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوامیں ایک لاکھ 96 ہزار 328، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 4، بلوچستان میں 34 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 737 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 805 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں گذشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 29 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 330 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں گیارہ موات رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 9، خیبر پختونخوا میں 7 اور اسلام آباد میں 2 مریض انتقال کرگئے۔ کورونا وائرس سے اب تک صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13185 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 7840، خیبر پختونخوا میں 6009، اسلام آباد میں 982، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 758 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔ مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ ایک لاکھ 2 ہزار 103 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 1559 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسوں کی شرح 9.88 فیصد رہی۔ ایک روز میں کورونا سے 9590 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 4 ہزار 980 مریض اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 190 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 6047 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 134 ہزار 775 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔