ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں سال کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔
سال کے دوسرے اور کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کے ہندسے کو عبور کر گیا۔
مارکیٹ کے ایک موقع پر 100 انڈیکس 2,661 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 179,016 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، جبکہ پہلے سیشن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 504 پوائنٹس پر معطل ہوا۔ اس دوران مجموعی طور پر 57 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 32 ارب روپے میں طے پائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2,300 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان ظاہر ہوتا ہے۔