کراچی : 1 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ اور کوسٹر ضبط

 کراچی : 1 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ اور کوسٹر ضبط

ویب ڈیسک: کراچی کسٹمز انفورسمنٹ کی گل بائی کے قریب کارروائی ،  کسٹمز نے 1 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ اور کوسٹر ضبط کر لی۔

 کسٹمز حکام کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس پر عمل کرتے ہوئے کسٹمز انفورسمنٹ نے کوسٹر کو روکا،  کارروائی کے وقت گاڑی مسافروں کے بغیر پائی گئی۔

گاڑی کی چھت میں آخری سیٹوں کی پیچھے خفیہ خانے دریافت ہوئے، کوسٹر کے خفیہ خانوں سے مختلف برانڈز کے اسمگلڈ سگریٹ کے 1520 ڈنڈے برآمد ہوئے۔

 ضبط شدہ سامان کی  قیمت تقریباً 1 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے ہے، برآمد شدہ ممنوعہ سامان کو گاڑی سمیت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ  کسٹم ایکٹ 1969 کے سیکشن 168 کے تحت کارروائی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اسمگلنگ میں ملوث ایک فرد کو گرفتار کر کے کسٹم کورٹ میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ 

Watch Live Public News