ویب ڈیسک: ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کا سرکاری کالج کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا انکشاف ، جھٹہ ہتھیال کے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن کی ڈسپلن کمیٹی نے نعیم اعجاز کے خلاف سی ایم پورٹل پر شکایت کر دی ۔
کالج کی طالبات کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب پورٹل میں شکایت جمع کروا دی گئی، درخواست میں بیان کیا گیا کہ نعیم اعجاز کالج کے اندر طالبات کی تقریب منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
طالبات نے چوہدری نعیم اعجاز کی جانب سے دباؤ پر افسردگی کا اظہار کیا، طالبات نے چوہدری نعیم اعجاز کے رویے پر کالج میں بھی درخواست دے رکھی ہے۔

نعیم اعجاز کالج میں اپنا فنکشن کروانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، کالج میں نعیم اعجاز کے بغیر کوئی تقریب رکھی جائے تو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
