حریم شاہ جھوٹی شادی کا پول کھلنے پر برہم

حریم شاہ جھوٹی شادی کا پول کھلنے پر برہم
کراچی ( ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے حریم شاہ نے اپنی جھوٹی شادی کا پول کھلنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلوں کی طرف سے معاوضہ لیکر برائیڈل فوٹو شوٹ کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور ایسے تمام لوگوں کو اپنی اوقات اور دائرے میں رہنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے چند دن قبل اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ برائیڈل لباس میں کسی سیلوں میں بیٹھی ہوئی تھیں ٗ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہان کی شادی کسی رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے اور وہ اسی لئے دلہن بنی بیٹھی ہیں ٗ پبلک نیوز نے گزشتہ روز ا ن کی شادی کا سارا پول کھول دیا اور یہ بتایا کہ حریم شاہ کو بطور ماڈل کراچی کے ایک نئے سیلوں نے ہائر کیا تھا اور انہوں نے اسی سیلوں میں بیٹھ کر یہ جھوٹی خبر پھیلائی جسے میڈیا نے نشر کیا۔
حریم شاہ نے اب اپنی شادی کی جھوٹی خبر آنے کے بعڈ اپنا ردعمل تو دیا ہے مگر انہوں نے دوبارہ اپنے رکن سندھ اسمبلی شوہر کا نام نہیں بتایا ٗ کیونکہ اگر کوئی شوہر ہو گا تو وہ ان کا نام بتا سکیں گی نا؟۔ حریم شاہ نے اپنی انسٹا گرام آئی ڈی پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر ہم کسی پارلر میں جاتے ہیں تو یہ ہمارا بڑا پن ہوتا ہے اور ایسے تمام لوگوں کو اپنی اوقات اور دائرے میں رہنا چاہیے جو جھوٹی حبریں پھیلا رہے ہیں۔

Watch Live Public News