جسٹس منصورعلی شاہ کا ایک اور خط، ججز سنیارٹی طے کرنے پر سوالات اٹھا دیے

جسٹس منصورعلی شاہ کا ایک اور خط، ججز سنیارٹی طے کرنے پر سوالات اٹھا دیے
کیپشن: جسٹس منصورعلی شاہ کا ایک اور خط، ججز سنیارٹی طے کرنے پر سوالات اٹھا دیے

ویب ڈیسک: جسٹس منصورعلی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ جس میں ججز سنیارٹی طے کرنے کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط لکھا دیا ہے۔جسٹس منصور شاہ نے خط گزشتہ روز کے اجلاس سے پہلے لکھا۔جسٹس منصور نے ججز سنیارٹی بغیر مشاورت طے کرنے پر سوالات اٹھائے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان سنیارٹی طے کرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے۔آرٹیکل 200 کے تحت مشاورت لازم تھی۔صدر مملکت نے جلدبازی میں خود ہی سنیارٹی طے کردی۔معاملہ انٹراکورٹ اپیل میں زیر التوا بھی ہے۔میری رائے میں مشاورت لازم تھی۔

Watch Live Public News