9مئی کی رات  امریکی نائب صدر نے مودی کو بتایا کہ  پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرے گا، بھارتی وزیر خارجہ

9مئی کی رات  امریکی نائب صدر نے مودی کو بتایا کہ  پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرے گا، بھارتی وزیر خارجہ

(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر  نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ   9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے  نریندر مودی کو فون کر کے بتایا کہ اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں تو پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی میگزین کو انٹرویو   میں بتایا کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا۔

جے شنکر نے بتایا  کہ امریکی نائب صدر نے کہا کہ اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں تو پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا ۔اس پر مودی نے عندیہ دیا  کہ بھارت بھی جواب دے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا تھا۔جس میں بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاکستان کی جانب  بنیان مرصوص آپریشن میں  آدم پور، ادھم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کے ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کر دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلوارا ایئر فیلڈ بھی تباہ کی گئی تھی۔

Watch Live Public News