پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ صنم جاوید رہائی کے بعد گھر روانہ ہوگئیں۔

خیال رہے کہ صنم جاوید کی ضمانت 2 روز قبل لاہور ہائی کوٹ نے منظور کی تھی۔عدالت نے ضمانت  منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائیں۔

قبل ازیں  21 مئی کو لاہور کی سیشن کورٹ نے   صنم جاوید کی ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس شیئر کرنے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

واضح رہے کہ   صنم جاوید کو 27 اپریل کو ریاستی اداروں کے سربراہان کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوسٹس کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News