وزیر اعلی مریم نواز کا باغبانپورہ میں نجی سکول میں قائم سمر کیمپ کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس

وزیر اعلی مریم نواز کا باغبانپورہ میں نجی سکول میں قائم سمر کیمپ کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس

(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے باغبانپورہ میں نجی سکول میں قائم سمر کیمپ  کی چھت گرنے کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف  نےحادثے میں ایک بچے کے جابحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر لاہور اور ڈی جی ریسکیو سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی 10 بچوں سے زائد کو ملبے سے باحفاظت ریسکیو کرنے پر ریسکیو 1122 کو شاباش دی۔انہوں نے ریسکیو آپریشن کو تیز ترین کرنے اور ملبے تلے دبے بچوں کی بحفاظت برآمدگی کی سخت ہدایت جاری کیں ۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف  نے زخمی بچوں اور افراد کو بہترین اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلی پنجاب نے غفلت یا غیر معیاری تعمیرات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں گنجان آباد علاقوں کے اندر قائم ایسے تمام اسکولوں کی عمارات کا فوری سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News