مصطفیٰ عامر قتل کیس:مرکزی ملزم کے والد کی ضمانت منظور

 مصطفیٰ عامر قتل کیس:مرکزی ملزم کے والد کی ضمانت منظور
کیپشن: مصطفیٰ عامر قتل کیس:مرکزی ملزم کے والد کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم کے والد کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی اسلحہ کیس میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو ہوئی۔

دورانِ سماعت وکیل صفائی خرم اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقدمہ جھوٹا ہے، صرف ارمغان کا والد ہونے کی سزادی جارہی ہے۔ ملزم  کو کئی مقدمات میں ملوث کردیا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کامران اصغر قریشی کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کردیا جائے۔

یاد رہے کہ ملزم کامران اصغر قریشی کیخلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مقدمہ درج کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزم کامران اصغر قریشی کیخلاف مجموعی طور پر 4 مقدمات درج ہیں۔

Watch Live Public News