(ویب ڈیسک )کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنےوالے سلمان فاروقی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیاگیا ہے، ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
قبل ازیں پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے شخص کے ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی کو قبضہ میں لے لیا تھا۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا تھا کہ تشدد میں ملوث شخص کی شناخت کی جاچکی ، گرفتاری کے لیے رات گئے ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔ موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔