(ویب ڈیسک ) آئندہ مالی سال 20 لاکھ نئی ملازمتیں پیداکرنےکا ہدف مقرر کردیا گیا۔
سرمایہ کاری میں اضافے اوربہتر معاشی نموکےذریعےروزگار کے مواقعے پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال خدمات کےشعبے میں11 لاکھ ملازمتیں پیدا ہونےکی توقع ہے،صنعتی شعبے میں 5 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونےکا امکان ہے جبکہ زرعی شعبے میں آئندہ مالی سال4 لاکھ ملازمتوں کےمواقعےپیدا ہونےکی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق روزگار پیداکرنےکابڑھتا ہوارحجان معاشی نموکو روزگار پرمبنی سہارا دے گا۔