قومی ٹیم کیلئےغیرملکی کوچز کی ہنگامی تلاش

قومی ٹیم کیلئےغیرملکی کوچز کی ہنگامی تلاش
کیپشن: قومی ٹیم کیلئےغیرملکی کوچز کی ہنگامی تلاش

ویب ڈیسک: (شکیل خان) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ترجیح قومی ٹیم کے لیے مضبوط سپورٹ سٹاف کی تلاش ہے اور کوچنگ سٹاف سے متعلق آئندہ ہفتے پیشرفت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بڑے ناموں والے کوچز کی لیگز میں مصروفیات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے فوری طور پر غیر ملکی کنسلٹنٹس اور ملکی کوچز کا آپشن بھی موجود ہے۔

 پاکستان ٹیم نے اپریل کے وسط میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 18 اپریل سے شروع ہو گی۔اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔