(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے رکن سلیکشن کمیٹی علیم ڈار مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے رکن سلیکشن کمیٹی علیم ڈار مستعفی ہوگئے۔
خیال رہے کہ سابق امپائر علیم ڈار سلیکشن کمیٹی کے ممبر تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ علیم ڈار نے بورڈ کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔