چینی کی قیمت میں حیران کن اضافہ، 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

چینی کی قیمت میں حیران کن اضافہ، 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کیپشن: چینی کی قیمت میں حیران کن اضافہ، 201 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: دارہ شماریات کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی قیمت میں 23 روپے فی کلو اضافہ ہوا جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جب کہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو تک ہے جب کہ حیدرآباد میں چینی کی قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 69 پیسے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط قیمت 188.81 روپے فی کلو گرام تھی جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132.47 روپے فی کلو تھی۔

Watch Live Public News