ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر حملے اور کارکنوں کی گرفتاری پر حماس کا ردعمل، کہا اسرائیلی فورسز نے انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
حماس رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کا یہ عمل بحری قزاقی اور دہشت گردی کے مترادف ہے۔ اسرائیل کے اس اقدام نے دنیا بھر کے لوگوں کا غصہ مزید بھڑکا دیا ہے۔
مزاحمتی تنظیم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جرم کی مذمت کرے۔ اور اس حواے سے اپنے قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے ، حماس نے مطالبہ کیا کہ کارکنوں اور امدادی کشتیوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ یہ صمود فلوٹیلا 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا، تاہم راستے میں مزید ملکوں سے قافلے شامل ہوتے گئے۔ رپورٹس کے مطابق فلوٹیلا کی درجنوں کشتیوں پر 500 کے قریب افراد سوار ہیں تاہم اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی سمندری حدود سے تقریباً 90 میل دور متعدد جہازوں کو روک کر تحویل میں لے لیا ہے۔