سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری! ایک اور اہم ملک کا گولڈن ویزا دینے کا اعلان

سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری! ایک اور اہم ملک کا گولڈن ویزا دینے کا اعلان
کیپشن: سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری! ایک اور اہم ملک کا گولڈن ویزا دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: سلطنت عمان نے باضابطہ طور پر غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنر مند افراد کو راغب کرنے کے لیے 10 سالہ گولڈن ریزیڈنسی ویزا اسکیم کا آغاز کیا ہے۔

عمان کے حکام کا کہنا ہے کہ  یہ اقدام معیشت کو بہتر بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور علم کی منتقلی کے لیے عمان کے وژن 2040 کا حصہ ہے۔

پروگرام کے تحت، غیر ملکی سرمایہ کار جو کم از کم 200,000 عمانی ریال (تقریباً $520,000) کی سرمایہ کاری کرتے ہیں وہ اپنے شریک حیات، بچوں اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ قابل تجدید 10 سالہ رہائشی ویزا کے اہل ہوں گے۔

 عمانی حکام کے مطابق گولڈن ویزا مقامی کاروبار کو بڑھانے، نجی شعبے کی ترقی اور معیشت کو طویل مدتی استحکام فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پہلے بھی اسی طرح کے طویل مدتی ویزا پروگرام متعارف کراچکے ہیں۔ 

Watch Live Public News