ویب ڈیسک: (دانش منیر)اب گاڑی نہیں مالک کے نام پر گاڑی کے نمبر کی رجسٹریشن کا اطلاق ہوگیا ۔موٹر سائیکل و گاڑی کی رجسٹریشن و ٹرانسفر شناختی کارڈ پر مالک کے نام پر منتقل ہوں گے۔
پبلک نیوز نے مالکان کے نام پر منتقل ہونے والی گاڑیوں کے اعدادو شمار حاصل کرلیےصوبہ بھر میں 2 کڑور 59 لاکھ 76ہزار سے زائد گاڑیوں کے نمبر مالکان کے نام پر منتقل ہوگئے۔ پبلک کو موصول ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد موٹر سائیکل ، سکوٹروں کے نمبر مالکان کے نام پر منتقل جبکہ صوبہ بھر میں 22 لاکھ 67 ہزار سے زائد کاروں کے نمبر مالکان کے نام پر منتقل کردئیے گیے جبکہ 532لگژری، 78 ہزار 4 سو12 نان لگژری گاڑیاں منتقل 6 لاکھ30 ہزار رکشہ ، 2 لاکھ سے زائد پک اپ، 1 لاکھ ٹرکوں کے نمبر منتقل 5 لاکھ سے زائد ٹریکٹر ،1 لاکھ 31 ہزار سے زائد ڈیلیوری وین کے نمبر منتقل ہوگئے 54 ہزار 7 سو 17 بسیں ،49 ہزار 5سو 12 ویگن کے نمبر منتقل ہوگئے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھا نے پبلک نیوز کو بتایا کہ سسٹم میں رجسٹرڈ تمام گاڑیوں کو ذاتی نمبروں کے ساتھ سمجھا جائے گا۔ان کی ملکیت خود کار طریقے سے موجودہ نمبروں سے منسلک ہےصوبہ بھر میں شہری اب موٹر وگاڑی کا نمبر اپنے پاس رکھ کر اگلی گاڑی پر لگا سکیں گے،پرانا نمبر کی بجائے نئے نمبر کے اجرا پر معمولی فیس ادا کرنا ہوگی ۔سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھ کر گاڑی کی چیسیز سےمالک کے شناختی کارڈ پرمنتقل کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر موٹر برانچ سید شاہد علی گیلانی نے بتایا کہ شناختی کارڈز پر رجسٹریشن منتقلی سے مالک کے نام پرگاڑی کاتمام ریکارڈموجود رہےگا۔استعمال شدہ گاڑی خریدنے پر نیا نمبر جاری ہوگا جسکی معمولی فیس ہوگی,موٹر سائیکل پر اضافی فیس 1ہزار گاڑیوں پر سی سی کے حساب سے 1ہزار سے6 ہزارفیس اضافی وصول کی جائےگی،دوسال تک شہری بغیر گاڑی خریدے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اسکے بعد معیادختم ہوجائےگی، نئے نظام کے تحت من پسند نمبرز شہری اگلی گاڑی پر استعمال کرکے لاکھوں روپے بچا سکیں گے۔