50فیصد امریکی ٹیرف  کے باعث مودی سرکار کا معاشی ماڈل مکمل طورپر تباہ

50فیصد امریکی ٹیرف  کے باعث مودی سرکار کا معاشی ماڈل مکمل طورپر تباہ

(ویب ڈیسک )50فیصد امریکی ٹیرف  کے باعث مودی سرکار کا معاشی ماڈل مکمل طورپر تباہ ہو گیا ہے۔

بھارتی  برآمدات میں تاریخی گراؤٹ مودی سرکار کا نام نہاد ترقی ماڈل بے نقاب  ہوگیا۔ مودی سرکار کی سفارتی نااہلی سے برآمدی شعبہ تباہ ،لاکھوں ملازمین کا مستقبل تاریک ہو گیا۔

بھارتی سینئر صحافی اور کالم نگار دنیش کے وُہرا نے مودی کے کھوکھلے دعوؤں کا پردہ فاش کر دیا۔

بھارتی سینئر صحافی اور کالم نگاردنیش کے وُہرا نے کہاکہ  آج سے امریکاکے تمام آرڈرز منسوخ ہو گئے ہیں کوئی شپمنٹ نہیں جائےگا،   بھارت کا امریکا کیساتھ 60ارب ڈالر کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے، 10کروڑ لوگوں  کے لیے سیاہ دیوالی آ گئی ہے، اب کہرام مچے گا۔

  دنیش کے وُہرا نے کہا کہ  ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے کے  ساڑھے 4کروڑ  ملازمین کی نوکریاں  خطرے میں ہیں،20سے 22ہزار کروڑ کے جھینگا فارمنگ کے آرڈر کینسل ہو چکے ہیں ،  ہیروں کی 10ارب ڈالر کی برآمدات تھیں، اب کوئی آرڈر نہیں ہے،قالین، چمڑے ،مشینری، گاڑیاں، کمیکلز اور پرزہ جات کے سب آرڈرز منسوخ ہو گئے۔

صحافی نے کہا کہ  یہاں  تمام نوکریاں ختم ہو جائیں گی ، لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے، ٹیرف نہیں ہٹتا تو ملک سے صرف بیروزگاری کی خبریں آئیں گی ،  حکومت سب جانتی ہے مگر کوئی بات نہیں کرتا،ٹی وی چینلزجھوٹ کہتے ہیں صرف 0.3 یا 0.4 فیصد جی ڈی پی کم ہو گی اور ہم کھڑے رہیں گے ۔

  دنیش کے وُہرا  نے کہا کہ  ہم دیمک لگی طرح دیوار کی طرح کھڑے ہیں جو پتہ نہیں کب دھڑام سے  گر جائے،آپ جتنا مرضی کہہ لیں  50فیصد ٹیرف کے سامنے ہم کھڑے نہیں رہ سکتے ، چین ایک دیوار کی طرح سامنے کھڑا ہے اور اس کا سامان10گنا سستا ہے،ہمارا معیار اتنا خراب ہے کہ جاپان میں زیرو ٹیرف کے باوجود کوئی کچھ نہیں خریدتا ،لوگوں کیلئے سیاہ دور آنے والا ہے اور مودی  کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کا "وشو گرو" نعرہ مہنگائی، بے روزگاری اور بھوک میں دفن ہو گیا۔50فیصد امریکی ٹیرف  کے باعث مودی سرکار کا معاشی ماڈل مکمل طورپر تباہ ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News