ویب ڈیسک: ایرانی فوج نے بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئربیس پر ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملوں میں ایئربیس کی ریڈار تنصیبات اور ان علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی فوجیوں کی مبینہ موجودگی تھی۔
ایرانی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں فوجی مہم ’آپریشن تھنڈر‘ کے 29ویں مرحلے کے تحت کی گئیں۔ ایرانی فوج نے حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان سے متعلق فوری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔