(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر ننھی مداح کیساتھ ہاتھ ملا کر اُسکی معصونہ خواہش کو پورا کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے شکست دیدی تھی ۔میچ کے دوران بابراعظم نے ننھی بچی کیساتھ باؤنڈری لائن پر ہاتھ ملا کر اسکی خواہش کو پوری کردی ۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کیلئے آرہے تھے تو ننھی مداح تیزی سے بھاگتی ہوئی باؤنڈری لائن کے قریب پہنچی اور ہاتھ بڑھا دیا، جس پر بابر نے اسکی حوصلہ افزائی کی اور ہاتھ ملایا۔
ہاتھ ملانے کے بعد بچی اپنی ماہ کے پاس چلی گئی اور انہیں اپنا ہاتھ دکھانے لگی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔ٹی ٹویئنٹی سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1-4 سے ہرایا تھا۔