پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میر اوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میر اوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک ) پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس خان تنگوال طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس تنگوال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کے روز  صبح 10 بجے  ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔

میراوس تنگوال گزشتہ 50 سال سے پشتو زبان بولنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہے تھے۔  وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔

میر اوس  نے 800 سے زائد البمز میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔   حکومت پاکستان نے انہیں "پرائیڈ آف پرفارمنس" ایوارڈ سے نوازا تھا۔

Watch Live Public News