ایران نے امریکی جنگی طیارہ ایف-15 مار گرایا

ایران نے امریکی جنگی طیارہ ایف-15 مار گرایا

(ویب ڈیسک)ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ایران نے ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے، جو بظاہر امریکی طیارہ معلوم ہوتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی طیارہ تباہ ہونے سے قبل پائلٹ نے ایجکٹ کیا تھا اور وہ ایرانی حدود میں اترا۔

دوپائلٹس کی تلاش اور ریسکیو کیلئےکارروائیاں جاری ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ امریکی ایف-15 لڑاکا طیارہ تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے، ایک ایرانی میزائل نے سعودی عرب میں ایک امریکی  اڈے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں امریکی فضائیہ کا ایک E-3 سینٹری (ابتدائی وارننگ اور کنٹرول طیارہ) تباہ ہو گیا، جس کی قیمت تقریباً 300 ملین ڈالر ہے۔

Watch Live Public News