ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ ہوا ہے، جس کے امریکہ پاکستان کے وسیع تیل ذخائر کی تلاش اور ترقی میں تعاون کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی Cnergyico کا امریکی کمپنی Vitol سے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوگی۔
معاہدے کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری کا فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔ اس کے تحت امریکی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات پر عائد محصولات میں کمی آئے گی۔ اس اہم پیشرفت کے باعث توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی میں اقتصادی تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی۔
خیال رہے کہ پاکستانی کمپنی کی یومیہ ریفائنری پروسیسنگ صلاحیت 1,56,000 بیرل ہے۔ اگلے پانچ سال میں ریفائنری اپ گریڈ کرنے اور دوسرا آف شور ٹرمینل لگانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشوں سے کیا گیا معاہدہ اہم شعبوں میں اشتراک اور معاشی ترقی کا ذریعہ بنے گا۔