چین اور روس نے بحیرہ جاپان میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں

چین اور روس نے بحیرہ جاپان میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
کیپشن: چین اور روس نے بحیرہ جاپان میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں

ویب ڈیسک: چین اور روس نے اپنے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے اور امریکہ کی زیر قیادت عالمی نظام کا مقابلہ کرنے کیلئے بحیرہ جاپان میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ہیں۔

چین اور روس کی حکومتوں نے حالیہ برسوں میں اپنے تعلقات کو بہت زیادہ مضبوط کیا ہے، خاص طور پر یوکرین جنگ کے دوران چین نے ماسکو پر مغربی پابندیوں کے باوجود روس کو اقتصادی لائف لائن فراہم کی ہے۔

چین کی وزارت قومی دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ سمندری مشقیں روسی بندرگاہ ولادی ووستوک کے قریب پانیوں میں شروع ہوئیں اور تین دن تک جاری رہیں گی۔ دونوں فریق "سب میرین ریسکیو، مشترکہ اینٹی سب میرین، ایئر ڈیفنس، اینٹی میزائل آپریشنز اور میری ٹائم کمبیٹ" کا انعقاد کریں گے۔

وزارت نے بتایا کہ چار چینی جہاز جن میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر شاوکسنگ اور ارومچی شامل ہیں، روسی بحری جہازوں کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کے بعد، دونوں ممالک "بحرالکاہل کے متعلقہ پانیوں" میں بحری گشت کریں گے۔

خیال رہے کہ چین اور روس تقریبا 2012 سے مشترکہ سمندری مشقیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال کی مشقیں چین کے جنوبی ساحل کے ساتھ کی گئیں۔

Watch Live Public News