ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1,457 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 60 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 54 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 291 روپے میں فروخت ہونے لگی۔