ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے دن کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی آئی، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4,208 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1,000 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے فی تولہ ہو گئی، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے پر آ گئی۔
تاہم، سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، فی تولہ چاندی کی قیمت 81 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 085 روپے ہو گئی، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 69 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 216 روپے تک پہنچ گئی۔