(ویب ڈیسک ) افغانستان میں افغانستان فریڈم فرنٹ ( اے ایف ایف) کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق بدخشاں میں ہفتے کے روزاے ایف ایف کے راکٹ حملے میں 3 طالبان ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے ۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کا کہنا ہے کہ جھڑپ 15 منٹ تک جاری رہی۔
اے ایف ایف کے مطابق فاریاب کے دارالحکومت میمنہ میں اتوار کے روز اے ایف ایف کے جنگجوؤں بت طالبان وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر حملہ کیا،حملے میں متعددطالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کا کہنا ہے کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر پولیس پر حملہ عوام دشمن رویے کی وجہ سے کیا گیا۔