شہباز شریف کی ایپکس کمیٹی میں کی گئی گفتگو کی مذمت کرتے ہیں،اسد قیصر

شہباز شریف کی ایپکس کمیٹی میں کی گئی گفتگو کی مذمت کرتے ہیں،اسد قیصر
اسلام آباد: وزیراعظم کے بیان پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ردعمل دیا،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو خیبرپختونخوا پولیس کے متعلق ایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہئے تھا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے ایپکس کمیٹی میں کی گئی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا صوبہ متاثر ہوا، تحریک انصاف کے دور میں دہشت گردی پر موثر انداز میں قابو پایا گیا۔ اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں کوئی بم دھماکے،خودکش حملے یا دہشت گردی کے واقعات نہیں ہوئے، دہشت گردی سے متعلق تحریک انصاف کی پالیسی کامیاب رہی، مراد سعید سمیت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے متعلق مسلسل آگاہ کر رہے ہیں، حکومت کی توجہ دہشتگردی کے خاتمے پر بالکل بھی مرکوز نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا رویہ فسطائیت پر مبنی ہے،مخالفین کو دبانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے خیبر پختونخوا کے فنڈز روک لیے،230 ارب روپے واجب الادا ہیں، ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، ہم ملک کی بہتری کے لیے اپنی ذاتی رنجشیں بھلانے کو تیار ہیں حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔