یااللہ خیر!ملک کے مختلف حصوں میں زلزلےکےجھٹکے

یااللہ خیر!ملک کے مختلف حصوں میں زلزلےکےجھٹکے
کیپشن: یااللہ خیر!ملک کے مختلف حصوں میں زلزلےکےجھٹکے

ویب ڈیسک: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق ضلع سوات کے سب سے بڑے اور مرکزی شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔

Watch Live Public News