مین ہول حادثے میں جاں بحق خاتون کے شوہر کامیڈیکل کروانے کافیصلہ

مین ہول حادثے میں جاں بحق خاتون کے شوہر کامیڈیکل کروانے کافیصلہ
کیپشن: مین ہول حادثے میں جاں بحق خاتون کے شوہر کامیڈیکل کروانے کافیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھاٹی گیٹ میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون سعدیہ کے شوہر غلام مرتضیٰ پر مبینہ تشدد کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق غلام مرتضیٰ پر تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے اس کا میڈیکل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہری کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شورکوٹ کے مقامی اسپتال میں کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد مبینہ طور پر تشدد میں ملوث پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق غلام مرتضیٰ نے ایس پی سٹی اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس افسران اس پر بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔

واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد اعلیٰ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Watch Live Public News