سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا

سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا
کیپشن: سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو اپنے ساتھ ڈائریکٹ سائن کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، اسمتھ نے سیالکوٹ اسٹالینز کو اپنی بہتر آفریں اور مینجمنٹ کے سبب منتخب کیا۔ اسمتھ نے حالیہ بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، جس کا اعلان فرنچائز کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر کیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے او زیڈ گروپ نے سیالکوٹ کی فرنچائز کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے حاصل کیے ہیں۔

حمزہ مجید چوہدری، فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور طویل عرصے تک آسٹریلیا میں مقیم رہے۔ دو سال قبل انہوں نے پاکستان واپس آ کر یہاں کچھ کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ وہ کھیل ہے جو پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتا ہے۔

چوہدری کے مطابق، پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حصول کے لیے وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے محنت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جب لوگ ملک چھوڑنے کی بات کرتے ہیں، وہ وطن واپس آئے کیونکہ پاکستان سے محبت نے انہیں کھینچ لیا۔

حمزہ مجید نے کہا کہ پی ایس ایل صرف ایک کرکٹ لیگ نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی شناخت بن چکا ہے۔ ان کے مطابق، پی ایس ایل دنیا کی دوسری سب سے بڑی لیگ ہے اور اس کی اعلیٰ انتظامیہ کا وژن اسے دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا ہے، جو کہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد ممکن ہو سکتا ہے۔

چوہدری نے واضح کیا کہ وہ اپنی ٹیم میں غیر ملکی مینٹورز کی بجائے مقامی کرکٹ لیجنڈز جیسے شعیب اختر اور شاہد آفریدی کو اہمیت دیں گے۔ ان کے مطابق، پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور معیشت میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Watch Live Public News