ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے اپنے کپتان بابر اعظم کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، فرنچائز نے صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ بابر اعظم اور صائم ایوب پشاور زلمی کی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ہر فرنچائز ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو ریٹین کر سکتی ہے، اور صائم ایوب پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں دیگر فرنچائزز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو رکھنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔