کے الیکٹرک کے سی ای او کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا

کے الیکٹرک کے سی ای او کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا
کیپشن: کے الیکٹرک کے سی ای او کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا

ویب ڈیسک: کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو کام کی جگہ پر ہراسانی کے تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر سندھ میں اپیل کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ محتسب نے ریکارڈ پر موجود مواد کا درست جائزہ نہیں لیا۔ گورنر کے فیصلے میں کہا گیا کہ مدعیہ کی پیش کردہ واٹس ایپ چیٹس پیشہ ورانہ نوعیت کی تھیں اور سی ای او کے لیے تعظیمی الفاظ استعمال کیے گئے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مدعیہ کو مونس علوی نے نہیں، بلکہ ہیومن ریسورس بورڈ نے کارکردگی میں کمی کے باعث برطرف کیا تھا۔

کے الیکٹرک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس سے قبل، سندھ ہائیکورٹ نے ملازمت سے ہٹانے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا، تاہم جرمانہ برقرار رکھا گیا۔

مونس علوی کے خلاف دائر کیے گئے ہراسانی کے کیس کو پیشہ ورانہ نوعیت کا نہ مانا گیا، اور انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔

Watch Live Public News