(ویب ڈیسک ) پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کو شاندار فضائی سلامی دی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے 6 رکنی دستے نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کو پاکستانی فضائی حدود میں سلامی پیش کی۔
مہمان نوازی اور بھائی چارے کے شاندار مظاہرے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی فضائی حصار میں لیا۔
فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ فضائی سلامی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اظہار ہے۔
یہ پروقار فضائی استقبال جزبہ خیر سگالی کا ایک واضح مظہر تھا جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور مشترکہ بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔