شیخ رشید کی چیف جسٹس سے 9مئی مقدمات میں اپیلوں کو سننے کی درخواست

شیخ رشید کی چیف جسٹس سے 9مئی مقدمات میں اپیلوں کو سننے کی درخواست
کیپشن: شیخ رشید کی چیف جسٹس سے 9مئی مقدمات میں اپیلوں کو سننے کی درخواست

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے 9 مئی کے مقدمات میں دائر اپیلوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی اپیل کر دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے روز وہ پاکستان میں موجود ہی نہیں تھے، تاہم اس کے باوجود ان کے خلاف مقدمات قائم ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس سے دردمندانہ اپیل ہے کہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث غریب آدمی کا چولہا نہیں جل رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپیلوں کی سماعت میں بہت تاخیر ہو چکی ہے، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ عوام اور ملزمان کی اپیلیں جلد سنی جائیں تاکہ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ ہو سکے اور صورتحال میں بہتری آ سکے۔

Watch Live Public News