امریکا کی دھمکی پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا دو ٹوک جواب

امریکا کی دھمکی پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا دو ٹوک جواب

ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا امریکا کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ تہران دشمن کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا، خدائی مدد اور فضل سے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا۔

ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   احتجاج جائز عمل ہے لیکن احتجاج اور ہنگامہ آرائی میں فرق ہے، احتجاج کرنے والوں سے بات کی جاتی ہے ، حکام کو ان سے بات کرنی چاہیے۔

ایرانی مظاہرین کے معاشی مطالبات جائز ہیں،صدر اوراعلیٰ حکام  پابندیوں سے متاثرہ معیشت کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

احتجاج عوام کا حق ہے لیکن ہنگامہ آرائی ناقابل قبول ہے، ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر سے نمٹا جانا چاہیے۔

Watch Live Public News