ملک میں بجلی کا شارٹ فارل 7 ہزار 787 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فارل 7 ہزار 787 میگاواٹ تک پہنچ گیا
اسلام آباد: ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار213 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے۔پانی سے 5 ہزار 430 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار705میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 241میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 629 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 113 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2ہزار 275 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔