اسٹیٹ بینک کی ایک اور شرط پوری،زرمبادلہ ذخائر14ارب ڈالر کی حد عبور کرگئے

اسٹیٹ بینک کی ایک اور شرط پوری،زرمبادلہ ذخائر14ارب ڈالر کی حد عبور کرگئے
کیپشن: اسٹیٹ بینک کی ایک اور شرط پوری،زرمبادلہ ذخائر14ارب ڈالر کی حد عبور کرگئے

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2025 کے اختتام پر ملک کے زرمبادلہ ذخائر 14.51 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، جو کہ مقررہ 14 ارب ڈالر کے ہدف سے زیادہ ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال 2024 کے اختتام پر ذخائر کا حجم 9.39 ارب ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری اور متوقع مالی آمدنی کے بروقت حصول نے ذخائر کی صورتحال کو مضبوط کیا۔

مزید برآں، ذخائر میں یہ اضافہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی مقررہ مالی شرط کی تکمیل بھی ثابت ہوا، جس کے مطابق پاکستان کو کم از کم 14 ارب ڈالر کے ذخائر برقرار رکھنے تھے۔

Watch Live Public News