(ویب ڈیسک ) راولپنڈی میں 300 روپے مالیت کی 10 نسواریں چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس کے علاقے پولیس نے انوکھا مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس نے 300 روپے مالیت کی 10 نسواریں چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا ۔
مقدمہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سرفراز علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بذریعہ فون کال نسوار چوری کی اطلاع دی گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
