معروف فٹبالر ڈیاگو جوتا  کار حادثے میں ہلاک

معروف فٹبالر ڈیاگو جوتا  کار حادثے میں ہلاک

(ویب ڈیسک ) معروف فٹبالر ڈیاگو جوتا  کار حادثے میں ہلاک  ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیورپول کے ڈیاگوجوتا کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ڈیاگو جوتا کی کار کو حادثہ اسپین میں پیش آیا، ڈیاگو جوتا کے ساتھ کار میں موجود انکا بھائی بھی   جاں بحق ہوا۔

کرسٹیانو رونالڈو، جوٹا کے دوست، ساتھی کھلاڑی اور پرتگال کے عظیم ترین فٹبالر، نے آج کہا"یہ بالکل بھی سمجھ نہیں آتا۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی ہم نیشنل ٹیم کے ساتھ تھے، تمہاری نئی نئی شادی ہوئی تھی۔ تمہارے خاندان، تمہاری بیوی اور بچوں کے لیے میری تعزیت ہے ، میں جانتا ہوں کہ تم ہمیشہ ان کے ساتھ رہو گے۔الوداع۔ ڈیاگو اور آندرے۔ ہم سب تمہیں بہت یاد کریں گے۔

 خیال رہے کہ ڈیاگو جوتا نے اس سال لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

جوٹا نے حال ہی میں  محبوبہ  روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی جو ان کے تین بچوں کی ماں تھی ،انہوں نے 28 جون کو شادی کی تھی۔

Watch Live Public News