پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ
کیپشن: پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

ویب ڈیسک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 11 طیارے گرائے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا، جس کے باعث کروڑوں انسانی جانیں بچ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ تنازع بڑھتا تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک تھی، جبکہ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے یہودی ووٹرز کی حمایت پر بھی سوال اٹھایا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ متعدد مواقع پر یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ان کے سفارتی کردار نے اہم حصہ ادا کیا۔ تاہم بھارتی حکومت اس مؤقف کو مسترد کرتی رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست فوجی رابطوں کے ذریعے ممکن ہوئی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں حزبِ اختلاف، خصوصاً کانگریس، ٹرمپ کے ان بیانات کو بنیاد بنا کر وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے۔

Watch Live Public News