فیفا ورلڈ کپ: پرتگال نے کروشیا کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ: پرتگال نے کروشیا کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ: پرتگال نے کروشیا کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ویب ڈیسک: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت میں دو گول اسکور کرکے فتح اپنے نام کی۔

پرتگال کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو اور گونزالو راموس نے ایک، ایک گول کیا، جبکہ کروشیا کی طرف سے واحد گول پرشیچ نے اسکور کیا، تاہم ان کی کوشش ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

اس کامیابی کے ساتھ پرتگال نے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف اسپین سے ہوگا۔ دونوں یورپی طاقتوں کے درمیان یہ میچ ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ مقابلوں میں سے ایک تصور کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News