ویب ڈیسک: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 459 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 122 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 185 ڈالر پر پہنچ گیا۔