ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقی ویمنز  ٹیم کو 40 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اوول کے تاریخی گراؤنڈ پر کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ویمنز  نے پہلے بیٹنگ میں 5 وکٹ پر 169رنز بنائے ۔ کپتان نیٹ شائور برنٹ نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ  ہیدر نائٹ نے 58 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی ویمنز کی جانب سے ملابا اور شبنم اسماعیل نے 2،2   وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ویمنز  ٹیم 8 وکٹ پر129رنز بنا سکی۔تزمین برٹز 51 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

ایونٹ کے فائنل میں انگلینڈ ویمنز کا مقابلہ آسٹریلیا ویمنز سے اتوار5  جولائی کو ہوگا۔

Watch Live Public News