ہر کھانے کے بعد 10 منٹ چہل قدمی صحت کیلئے مفید قرار

ہر کھانے کے بعد 10 منٹ چہل قدمی صحت کیلئے مفید قرار
کیپشن: ہر کھانے کے بعد 10 منٹ چہل قدمی صحت کیلئے مفید قرار

ویب ڈیسک: غذائی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ہر کھانے کے بعد 10 سے 15 منٹ کی مختصر چہل قدمی خون میں شکر کی سطح کو متوازن رکھنے اور جسم میں اضافی چربی جمع ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی موٹاپے، ذیابیطس اور دل کے امراض کے خطرات بڑھا دیتی ہے، جبکہ کھانے کے بعد ہلکی چہل قدمی خون میں شوگر کے اچانک اضافے کو روکنے اور میٹابولزم کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عادت سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، گیس اور اپھارے میں کمی آتی ہے، خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور دل کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کھانے کے 10 سے 15 منٹ بعد ہلکی یا درمیانی رفتار سے 10 سے 15 منٹ تک چہل قدمی کی جائے، جبکہ فوراً بعد سخت ورزش سے گریز کیا جائے۔

ان کے مطابق یہ عادت خاص طور پر ذیابیطس، پیٹ کی چربی، ہاضمے کے مسائل اور بیٹھے رہنے والے طرزِ زندگی کے حامل افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن غذا اور مناسب پانی کے استعمال کے ساتھ اس عادت کو مستقل اپنانے سے چند ہفتوں میں مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔






:::

Watch Live Public News