بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹ جاری

بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹ جاری

(ویب ڈیسک) پمز اسپتال کی انتظامیہ نے   بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی پریس ریلیز جاری کر دی۔

ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ ​ماہرینِ چشم پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے 3 مارچ کو اڈیالہ میں عمران خان کا معائنہ کیا،​ عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کو آنکھ میں دوسرا 'اینٹی وی ای جی ایف' انجکشن لگایا گیا تھا۔​میڈیکل بورڈ میں پمز اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے ماہرینِ چشم شامل تھے۔

ترجمان پمز کے مطابق ​ عمران خان کی بینائی اس وقت 'کافی حد تک بہتر' ہے،بورڈ نے سابق وزیراعظم کے لیے پہلے سے طے شدہ علاج کو جاری رکھنے کی سفارش کر دی۔

Watch Live Public News