پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سےہرا دیا

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سےہرا دیا

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز بنائے ہیں۔

آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزاد فرحان 39 رنز بنا کر سعود شکیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے، کائل میئرز نے 22 رنز بنائے جن کو ابرار احمد نے بولڈ کیا، اسلام آباد  کولن منرو 9، سیلمان آغا صفر اور فہیم اشرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد نواز 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کائل جیمیسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد، ابرار احمد، سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔

Watch Live Public News