ویب ڈیسک: فالس فلیگ/مودی سرکار کا حقائق چھپاتے ہوئے اے آئی کا استعمال ، مودی سرکار پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر جھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے، فرانس کے انگلش نیوز24 چینل نے بھارتی وزیراعظم، فوج اور ایجنسیوں کا پول کھول دیا۔
فرانس 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے، پہلگام میں منظر عام پر آنے والی ایک جوڑی کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط بیانی کی گئی،مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا جھوٹی ویڈیوز کو سچ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
حملے کے بعد سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ نورول کی شناخت کو جھوٹے مواد سے جوڑ دیا گیا، انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھائے گئے افراد کا حملے سے کوئی تعلق نہیں،جھوٹا مواد بھارتی نیوز چینلز پر بھی نشر، غلط بیانی کا شکار ہوئے، اے آئی سے بنائی گئی تصاویر کے ذریعے ہمدردی حاصل کرنے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے۔
فرانس 24 نیوز کی رپورٹ حقائق بتاتے ہوئے کہا گیا کہ فیک نیوز کے خلاف متاثرین نے خود سامنے آ کر حقائق واضح کیے، متاثرہ خاندانوں کے جذبات سے کھیلنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید مذمت،ویڈیو اور تصاویر کے حوالے سے کوئی مستند سورس نہ ملنا ان کے جعلی ہونے کی علامت، اے آئی تصاویر میں جسمانی ساخت، آنکھوں اور پس منظر میں واضح خامیاں پائی گئیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک ویڈیوز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا، مودی سرکار سچ پر پردہ ڈالنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
پلوامہ کی طرح پہلگام حملے کو استعمال کر کے مودی سرکار دونوں ممالک میں کشیدگی کو مزید ہوا دے رہی ہے،جعلی اے آئی تصاویر کے ذریعے مودی سرکار عوام کے جذبات بھڑکا رہی ہے تاکہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جا سکے۔