ایران کی تجاویز زیرِ غور، دوبارہ حملے کا امکان موجود ہے: صدر ٹرمپ

ایران کی تجاویز زیرِ غور، دوبارہ حملے کا امکان موجود ہے: صدر ٹرمپ
کیپشن: ایران کی تجاویز زیرِ غور، دوبارہ حملے کا امکان برقرار ہے: صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کے خلاف ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران پر دوبارہ حملوں کے امکانات موجود ہیں اور ایران نے اب تک اپنے اقدامات کی پوری قیمت ادا نہیں کی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی ممکنہ ڈیل سے متعلق انہیں آگاہ کیا گیا ہے اور وہ جلد اس کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

صدر ٹرمپ نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پیشکش کا قابلِ قبول ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مذاکرات کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر مزید سخت اقدامات سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News